برطانیہ: گول لائن ٹیکنالوجی پر فیصلہ آج ہو گا

برطانیہ کی انگلش پریمیئر لیگ کے فٹ بال کلب جمعرات کو گول لائن ٹیکنالوجی کی منظوری دیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب بین انٹرنیشنل اور کلب کے اہم میچوں میں غلطیاں سرزد کی گئیں۔

بی بی سی کے سپورٹس کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گول لائن ٹیکنالوجی کے لیے دو کمپنیاں سرِ فہرست ہیں۔ ایک تو ہاک آئی ہے جو کرکٹ اور ٹینس میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اور دوسری ایک جرمنی کی کمپنی گول کنٹرول ہے۔

اگر گول لائن ٹیکنالوجی کی منظوری دے دی جاتی ہے تو اس نظام کو برطانیہ میں اگست میں شروع ہونے والے سیزن میں متعارف کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے فٹ بال کی گورننگ باڈی نے گول کنٹرول کو ایک بین الاقومی میچ کے لیے تجربے کے طور پر منتخب کیا ہے۔