افغانستان: حملے میں تیرہ افغان اہلکار ہلاک

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر طالبان کے حملے میں کم از کم تیرہ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ کنٹر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ جمعہ کی صبح کیا گیا اور طالبان شدت پسندوں نے کچھ دیر کے لیے چوکی پر قبضہ کر لیا۔

حکام کے مطابق کمک پہنچنے کے بعد چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا گیا تاہم شدت پسندوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ دور افتتادہ پہاڑی صوبہ ہے اور یہاں شدت پسندوں کے لیے حملے کرنا قدرے آسان ہے۔