کوئٹہ: چار اخبارات کے خلاف مقدمہ درج

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے شائع ہونے والے چار اخبارات کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جن چار اخبارات کے ایڈیٹرز، پبلشرز اور دیگر متعلقہ سٹاف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں روزنامہ جنگ، روزنامہ ایکسپریس، روزنامہ مشرق اور روزنامہ انتخاب شامل ہیں۔

سٹی تھانہ کوئٹہ میں درج ہونے والا یہ مقدمہ جیش الاسلام نامی تنظیم کے ایک بیان کو شائع کرنے پر درج کیا گیا ہے۔