پرویز مشرف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی اعلی عدالتوں کے ججوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے سے متعلق حفاظتی ضمانت میں چھ روز کی توسیع کر دی ہے۔

اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے اُنھیں اس مقدمے کے علاوہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اکبر بُگٹی کے قتل میں حفاظتی ضمانت دی تھی۔

پرویز مشرف کے خلاف 2009 میں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں تین نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاکستان کے چیف جسٹس سمیت اعلی عدالتوں کے ججوں کو حبس بےجا میں رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت نے اس مقدمے میں اُنھیں اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی شروع کردی تھی۔