شمالی کوریا کا بحران، کیری سیول پہنچ گئے

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کرنے کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔

کیری اس تنازعے پر جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوجی کمانڈروں سے بھی ملیں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیری ایشیا کے اس دورے میں چین پر زور دیں گے کہ وہ شمالی کوریا کو قابو میں رکھنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔