اٹھارہ کروڑ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کے لیے اٹھارہ کروڑ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ایک اہکار کے مطابق بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 19 یا 20 اپریل سے شروع کیا جائے گا جو چھ سے سات دن میں مکمل ہوگا۔

قومی اسمبلی کے لیے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلیٹ پیپرز ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے اہلکار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ ہیں اور ہر ووٹر کے لیے دو بیلیٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔