فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاض مستعفی ہو گئے

فلسطینی اتھارٹی کے وزیرِاعظم سلام فیاض مستعفی ہو گئے ہیں، اور فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیرِاعظم سلام فیاض کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

سرکاری فلسطینی خبررساں ادارے وافا کے مطابق صدر عباس نے سلام فیاض سے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگران وزیرِاعظم کے طور پر کام کریں۔

توقع ہے کہ صدر عباس آئندہ چند روز میں نئے وزیرِاعظم کا اعلان کر دیں گے۔