پشاور: متنی میں دھماکہ نو ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختنونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق دھماکہ کوہاٹ سے پشاور آنے والی ایک مسافر کوچ میں ہوا مگر ابھی تک یہ واضع نہیں ہے کہ دھماکہ کوچ کے اندر ہوا یا کوچ دھماکہ خیز مواد کی زد میں آئی۔

دس افراد جو زخمی ہوئے ان میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لیجایا گیا ہے۔