شبقدر: اے این پی کے سید معصوم شاہ پر حملہ

پاکستان کے ضلع چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سید معصوم شاہ ایک ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین جو سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بھی رہے ہیں نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔