مشرف قصور اور اسلام آباد سے بھی نااہل قرار

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو کراچی کے بعد الیکشن ٹربیونل نے اسلام آباد اور قصور سے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

منگل کو الیکشن کمیشن نے سابق صدر کے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

اسی طرح الیکشن ٹربیونل نے قصور کے حلقہ این اے 139 سے بھی ریٹرنگ آفیسر کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

سابق فوجی صدر کے چترال سے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر نے منظور کیے تھے اور اب اس فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت بھی منگل کو ہو رہی ہے۔