خضدار:مسلم لیگ ن کے رہنما کے قافلے پر بم حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ثناء اللہ زہری کا بھائی، بیٹا اور بھتیجا زخمی ہو گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ثناء اللہ زہری بم حملے میں محفوظ ہیں۔