پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے دیا ہے۔

تاہم پرویز مشرف کی سکیورٹی پر معمور نجی اور رینجرز کے اہلکار انہیں کمرہ عدالت سے اپنی تحویل میں لے کر ان کے مکان لے گئے۔

لیکن اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے جہاں پر یہ مقدمہ درج ہے کوئی کارروائی نہیں کی اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے۔