’نگراں حکومت آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کر سکتی ہے‘

پاکستان کی سپریم کورٹ نےکہا ہے کہ پاکستان کی وفاقی نگراں حکومت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے کارروائی کر سکتی ہے۔

اس پر اٹارنی جنرل عرفان قادر جو اس مقدمے میں وفاق کی نمائندگی کر رہے ہیں کہا کہ نگراں حکومت کے پاس محدود مینڈٹ ہے اور اس نے ملک میں عام انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معمالے میں نگراں حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اگر وہ اس طرح کی کوئی کارروائی کرتے ہیں تو اس سے ان کی جانبداری پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی جو مسترد کر دی گئی اور ان سے کہا گیا کہ وہ وفاق کی طرف سے آج ہی جواب دیں۔