راجہ پرویز اشرف انتخابات میں حصہ لینے کے’اہل‘

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ہائی کورٹ کے فل بینچ نے یہ حکم راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر دیا۔

فل بینچ نے ہدایت کی کہ راجہ پرویز اشرف کا نام انتخابی امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

راجہ پرویز اشرف گوجر خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 51 سے امیدوار تھے تاہم پہلے ریٹرننگ آفیسر اور بعد الیکشن ٹربیونل نے ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔