شمالی کوریا کی بات چیت کے لیے مشروط رضامندی

شمالی کوریا نے ان کے خلاف اقوامِ متحدہ کی عائد پابندیاں ختم کرنے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں بند کرنے کی شرائط پر بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

بات چیت کے لیے یہ شرائط شمالی کوریا کے قومی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتائیں گئیں ہیں۔

یہ بیان ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔