بوسٹن: ایم آئی ٹی میں فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح ملک کی معروف یونیورسٹی میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی یعنی ایم آئی ٹی کے کیمپس پر ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے۔

کیمبرج پولیس کے مطابق پولیس افسر کومڈل سیکس آٹارنی کے دفتر کے باہر کئی گولیاں ماری گئیں۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے اور مفرور قاتل کی تلاش جاری ہے۔

پولیس افسر جمعرات کی رات کشیدگی کی خبر سن کر وہاں پہنچے تھے۔