افغانستان: ’نو غیرملکی یرغمال‘

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مشرقی حصے میں واقع لوگر صوبے میں عسکریت پسندوں نے نو غیرملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

یہ گروہ اس وقت طالبان کے ہتھے چڑھ گیا جب ان کے ہیلی کاپٹر کو لوگر صوبے کے عذرا ضلعے میں مجبوراً اترنا پڑا۔

اس ضلعے پر طالبان کا راج ہے اور طالبان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھوں نے اس گروہ کو پکڑ رکھا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کو کیوں اترنا پڑا۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ان کا نہیں تھا۔