طرابلس: فرانس کے سفارتخانےکے باہر بم دھماکہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں دو محافظ زخمی ہوئے ہیں اور سفارتخانے کی عمارت سمیت آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے سات بجے ہوا۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق دھماکے سے سفارتخانے کا استقبالیہ والا حصہ پوری طرح تباہ ہوگيا ہے اور آس پاس کے کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔