پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ کی سہ پہر کو پاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبرپختون خوا اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر جلال آباد سے 25 کلومیٹر دور واقع تھا۔ زلزلہ زمین کے اندر 65 کلومیٹر کی گہرائی میں ہوا۔