پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے، دو افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پشاور میں دھماکہ سرکی گیٹ کے قریب ہوا۔ اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسرا دھماکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں ہوا۔ یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب امیدوار اسرار خان گنڈاپور گزر رہے تھے۔

تاہم وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے۔