بھارتی قیدی سربجیت سنگھ حملے میں زخمی

پاکستان کی جیل میں قید بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیدیوں نے سربجیت سنگھ پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور سے بی بی سی کے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق سربجیت سنگھ کو پہلے جیل ہسپتال منتقل کیا لیکن اب انہیں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک طالبان نے انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ سربجیت کا مقدمہ لڑنا بند کر دیں۔

اویس شیخ نے بی بی سی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کوئی ان کے گھر پر یہ خط پھینک کیاگیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے سربجیت کی وکالت نہ چھوڑی تو انہیں ہلاک کر دیا جائےگا۔