عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول جاری

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق آئندہ ماہ گیارہ مئی کو عام انتخابات کے دن پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں کے بارے میں موصول ہونے والی تمام شکایات کا جائزہ لیں گے۔