کراچی:ایم کیو ایم کے دفتر کے قریب دھماکہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے دفتر کے قریب ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کی دی ہیں اور زخمیوں کو عباسی شہید اور قطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان واقعات میں سیاسی جماعت ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔