نوشہرہ:اے این پی کے رہنما کے حجرے پر فائرنگ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انتخابی سرگرمیوں اور امیدواروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو ضلع نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہد خان خٹک کے حجرے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک چوکیدار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اے این پی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ ’پی کے‘ تیرہ سے امیدوار شاہد خان خٹک حجرے میں موجود تھے کہ نہیں۔

نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔