افغانستان میں مال بردار جہاز گر کر تباہ، سات ہلاک

امریکی کمپنی کا ایک مال بردار جہاز افغانستان میں گر گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں آئساف کے مطابق یہ جہاز دارالحکومت کابل کے قریب بگرام فضائی اڈے سے اڑا ہی تھا کہ تکنیکی وجوہات کے باعث گر گیا۔

دوسری جانب طالبان نے اس اس جہاز کو گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تاہم آئساف کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں یہ جہاز گرا ہے اس علاقے میں شدت پسند موجود نہیں ہیں۔

آئساف نے جہاز کے بارے میں اور ہلاک ہونے والوں کی شہریت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔