غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی،ایک ہلاک

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔

غزہ میں حکمراں تنظیم حماس کے مطابق ہلاک ہونے والے ستائیس سالہ عسکریت پسند کا تعلق سلفی جہادی گروپ سے تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا عسکریت پسند’دہشت گردی کا مرکزی کردار‘ تھا اور حالیہ دنوں غزہ سے اسرائیلی شہر ایلات پر راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی پہلی کارروائی ہے۔