گوانتانامو میں طبی عملے میں اضافہ

امریکا نے خلیج گوانتانامو کے حراستی مرکز میں قیدیوں کی طویل ہوتی ہوئی بھوک ہڑتال سے نمٹنے کے لیے وہاں تعینات طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

فوجی ترجمان لیفٹینینٹ کرنل سیموئل ہاؤس کا کہنا ہے کہ اختتامِ ہفتہ پر نرسوں اور طبی عملے کے تقریباً چالیس اہلکاروں کو کیوبا میں گوانتانامو بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 166 قیدیوں میں سے 100 بھوک ہڑتل پر ہیں جن میں سے اکیس قیدیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں ڈاکٹر ناک کے ذریعے خوراک دے رہے ہیں۔

جیل گوانتانامو بے میں بھول پڑتال کرنا عام ہے لیکن حالیہ بھوک پڑتال کا سلسلہ اب تک کا سب سے بڑا ہے۔