سربجیت کی میت بھارت روانہ کر دی گئی

لاہور کے جناح ہسپتال میں کئی دن کوما میں رہنے کے بعد بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی میت بھارت روانہ کر دی گئی ہے۔ ان کو بھارت لے جانے کے لیے ایک خصوصی طیارہ پاکستان آیا تھا۔

سربجیت سنگھ 22 سال سے سزائے موت کے منتظر تھے اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔ جمعے کو ان کے دو ساتھی قیدیوں نے ان پر حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کے سر، جبڑے، پیٹ سمیت جسم کے کئی حصوں پر زخم آئے تھے۔