سری نگر: حملے میں پاکستانی قیدی شدید زخمی

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سری نگر کے ایک جیل میں ایک پاکستانی قیدی ساتھی قیدیوں کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق پاکستانی قیدی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں اور بظاہر یہ پاکستانی جیل میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملے کا ردِ عمل ہے۔

جیل کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ زخمی قیدی کو جی ایم سی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔