بلوچستان:آزاد امیدوار کے قافلے پر بم حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے انتخابات میں حصہ لینے والے ایک آزاد امیدوار کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق آزاد امیدوار سرفراز خان ڈومکی کے محافظوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور دیگر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔