ملائشیا میں ووٹنگ کا آغاز

ملائیشیا میں انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان انتخابات میں ملک کی تاریخ کے سخت ترین مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ان انتخابات کے دوران ملک پر پچاس برس سے زائد حکومت کرنے والا حکمران اتحاد کو پہلی بار اقتدار کھونے کا خطرہ ہے۔

ملائیشیا میں حکمران اتحاد وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی حمایت کر رہا ہے جسے حزبِ مخالف کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم انور ابراہیم سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔