ڈھاکہ: مظاہروں میں ایک شخص ہلاک

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

حفاظتِ اسلام نامی گروہ کے ہزاروں مظاہرین نے اپنے جلوس کے لیے دارلحکومت کی اہم سڑکیں بلاک کر دیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں ۔

مظاہرین ملک میں سنسرشپ کی قوانین میں سختی اور اسلام مخالف بات کرنے والوں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔