ڈھاکہ: فیکٹری انہدام سانحہ، ہلاکتیں 700

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ سوار میں آٹھ منزلہ عمارت کے انہدام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات سو ہو گئی ہے۔

ملبے سے لاشوں کو نکالنے کاے کام میں مصروف سکیورٹی افسروں نے تصدیق کی ہے کہ ملبے میں سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں اور ہلاکتوں کی کُل تعداد سات سو ہو گئی ہے۔

رانا پلازہ نامی اس عمارت میں ملبوسات تیار کرنے والے پانچ کارخانے قائم تھے اور یہ بنگلہ دیش کی تاریخ کا سب سے بڑا صنعتی حادثہ ہے۔

واضح رہے کہ اس عمارت میں منہدم ہونے سے ایک دن قبل ہی شگاف پڑنے شروع ہو گئے تھے لیکن وہاں کام کرنے والوں کو کام جاری رکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔