شہباز شریف عمران خان کی عیادت کے لیے پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور تحریکِ انصاف کے انتخابی حریف شہباز شریف عمران خان کی عیادت کے لیے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے عمران کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر چلنے والی خبر کے مطابق عمران خان نے میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان منگل کے شام لاہور میں ایک جلسے میں سٹیج سے گر کر زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت شوکت خانم ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔