ڈھاکہ: جماعت اسلامی کے نائب کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کے ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے نائب سربراہ محمد قمر الزمان کو جنگی جرائم کا مرتکب ہونے پر سزائے موت سنائی ہے۔

ٹریبونل نے 1971 میں محمد قمر الزمان کو تشدد کے سات اور قتلِ عام کا مرتکب پایا ہے۔

واضح رہے کہ محمد قمر الزمان جماعت اسلامی کے تیسرے اہم رہنما ہیں جن کو جنگی جرائم کے جرم میں سزاہوئی ہے۔

ان سے قبل یاد رہے کہ ٹربیونل نےجماعتِ اسلام کے رہنما مولانا عبدالکلام آزاد کو ان کی عدم موجودگی میں سزائے موت کی سنائی تھی۔ وہ پہلے شخص تھے جنہیں بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے تین برس قبل بنائے جانے والے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے مجرم قرار دیا تھا۔

اس کے بعد ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے عبدالقادر مُلا کو عمر قید کی سزا دی تھی۔