میران شاہ: دھماکے میں دو افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر مقام میران شاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ جمعے کی صبح تقریباً گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے خواجہ جان چوک میں ہوا۔

حکام کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد اس وقت پھٹا جب ایک مسافر گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

زخمیوں کو میران شاہ کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔