کوئٹہ: پی پی پی کے امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکے سے دفتر تباہ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ سردار محمد عمر کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔ اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔