گیلانی پارٹی کے عہدے سے مستعفی

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے آبائی شہر ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ انتخابات کے نتائج کی ذمہ داری لیتے ہیں کیونکہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گزشتہ حکومت کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں۔