نواز شریف کی عمران خان کی عیادت

پاکستان کے شہر لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مختصر ملاقات کی ہے۔ نواز شریف نے شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ان کی دعا ہے کہ عمران خان جلد شفایاب ہوں اور اپنا کام سنبھالیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے ان کا غصہ اب ختم ہوگیا ہے اور اب ایک دوستانہ میچ ہونا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرنے والی جماعت طور پر سامنے آئی ہے۔