حلب، فوجیوں اور باغیوں میں شدید جھڑپیں

شام کے شہر حلب میں ایک جیل کے باہر حکومتی افواج اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب باغیوں نے جیل کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد سے آرانے کی کوشش کی۔ اس جیل میں چار ہزار قیدی موجود ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ حکومتی افواج نے جوابی حملہ کیا ہے۔ حکومتی فوجی باغیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ٹینکوں اور ہوائی جہازوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

ادھر شام کی فری سریین آرمی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس باغی کو کو سزا دیں گے جسے ایک ویڈیو میں ایک فوجی کے دل کو چباتے ہوئے دیکھا گیا ہے

حلب میں باغیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو جیل کی دیوار سے ٹکرا کر جیل کی دیواروں کو توڑنے کی کوشش ہے۔

شام کے حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں نے باغیوں کو مار بھگایا ہے اور اس میں کئی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔