شام پر کانفرنس میں ایران کی شرکت کی مخالفت

فرانس نے شام کے بحران پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شرکت کی مخالفت کی ہے۔

فرانس کے دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے بحران سے خطے کا استحکام خطرے میں ہے اور جو ملک اس استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے اس کو کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شرکت کا معاملہ روس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل بان گی مون کے ساتھ ملاقات میں اٹھایا تھا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ اور روس کے وزیر خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ شام کی صورتحال پر کانفرنس کا انعقاد جلد سے جلد کیا جائے۔

بان گی مون نے روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کی۔