مالا کنڈ: بازدرہ میں مساجد میں دھماکے، 5 ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختوا کے علاقے مالاکنڈ کے ایک قصبے بازدرہ میں نماز جمعہ کے وقت دو مساجد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

مالاکنڈ لیویز کے مطابق یہ دھماکے درگئی سے 25 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے بازدرہ میں ہوئے تاہم علاقہ دور ہونے کی باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر امجد علی کے مطابق اس دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔