شامی فوج کا باغیوں کے گڑھ پر حملہ

شام کی فوج نے حکومت مخالف باغیوں کے علاقے پر حملہ کر دیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق حکومتی فورسز نے باغیوں کا گڑھ تصور کیے جانے والے علاقے قصیر کا گھیراؤ کیا ہے۔

شام میں حکومت مخالف سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز کے فضائی حملوں میں اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے صدر بشار الاسد کی جانب سے باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

لبنان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔