بھارت کے ساتھ اعتماد کی بحالی کا وعدہ

چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ نے اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں بھارت کے ساتھ اعتماد کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت چین سرحد پر حالیہ تنازعے کے واقعات کے بعد ان دنوں چینی وزیراعظم دارالحکومت دہلی میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ’دونوں ممالک میں آپسی اعتماد میں اضافے اور تعاون کو فروغ دینا ہے اور مستقبل کا سامنا کرنا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’بھارت اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کے بغیر عالمی امن کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا۔‘

یہ دونوں پڑوسی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں۔