’ملک میں امن مذاکرات سے ہی آئے گا‘

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ملک میں امن مذاکرات سے ہی آئے گا۔

لاہور میں پیر کو نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ کو بھر پور مینڈیٹ دیا اور سڑکوں پر آ کر حکومت کا تختہ الٹنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے انتخابی مہم میں کسی کی کردار کشی نہیں کی۔

نواز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کو چلنے دیا گیا تو پاکستان بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ انھوں نے کہا جمہوریت کا تسلسل اور اقتدار کی پر امن منتقلی خوش آئند ہے۔