عمران خان ہسپتال سے ڈسچارج

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو ڈاکٹرز نے مزید دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ ملک میں گیارہ مئی کے عام انتخابات کے لیے مہم پر تھے کہ لاہور میں جلسے کے لیے تیار کردہ سٹیج پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ سات مئی منگل کی شام سات بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب عمران خان ایک لفٹر کے ذریعے سٹیج پر جا رہے تھے کہ نیچے گر گئے۔

زخمی ہونے کے بعد عمران خان شوکت خانم ہسپتال لاہور میں زیرِ علاج تھے۔