اسد رؤف چیمپیئنز ٹرافی پینل سے خارج

آئی سی سی نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2013 کے ایلیٹ امپائرز کے پینل سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کی وجہ انڈین پریمیئر لیگ میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے ممبئی پولیس کی اسد رؤف کے خلاف تحقیقات بتایا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2013انگلینڈ اور ویلز میں چھ سے تیئس جون کے درمیان کھیلی جانی ہے۔