کوئٹہ میں بم دھماکا، بارہ ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

صحافی محمد کاظم کے مطابق دھماکہ کوئٹہ میں جمعرات کی صبح مشرقی بائی پاس کے قریب گھاس منڈی کے قریب ایک رکشے میں ہوا۔

کوئٹہ کے ڈی آئی جی فیاض سنبل نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی بس جا رہی تھی جسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں دس پولیس ہلکار اور دو سویلین ہلاک اور تقربیاً سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق رکشے میں بم نصب کرکے اسے سڑک کے کنارے کھڑا کیا گیا اور جب پولیس کا بس وہاں سے گزرا تو رکشے میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اْڑایا گیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔