کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ، مالک ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر میں نامعلوم افراد کے ایک دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دکان کا مالک ہلاک ہو گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم افراد نے سی ڈی کی دکان پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے میں دکان کے مالک عبدالسلام شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔