پشاور: مدرسے کے قریب دھماکہ، دو ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختوانخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ تبلیغی مرکز جامعہ علومِ اسلامیہ کے قریب ایک ورکشاپ میں ہوا جہاں گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

ایس ایس پی عمران شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک سر بھی ملا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔